نومبر 3, 2026

ضلع جہلم میں 35ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال)ضلع جہلم میں 35ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ 28نئی سکیموں پر جلدکام شروع ہو گا، جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں جاری 35ترقیاتی سکیموں پر کام کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہو اجس کی صدار ت ڈ ی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کی، اجلا س کو بتایا گیا کہ سڑکوں،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سیوریج، واٹر سپلائی کی 35سکیموں پرکام جاری ہے اور نئے مالی سال میں 28نئی سکیموں کی منظوری کے بعد جلد کام شروع ہو جائے گا ڈی سی جہلم نے جاری سکیموں پر اب تک کام کی صورتحال بارے بریفنگ لی، اور ہدایت کی کہ جاری سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ا س لئے ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور آئندہ دوماہ تک اکثر سکیموں پر کام مکمل ہونا چائیے جبکہ نئی سکیموں پر فنڈز جاری ہونے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔