گجرات(ارشد علی سے)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس اسلامک سنٹرگجرات میں گزشتہ روزمنعقد ہوئی مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پنجاب صدرملی یکجہتی کونسل پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم تھے تقریب میں پہنچنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنماؤں عمارمسعود،عبیداللہ طارق،عمارفیصل نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اورشانداراستقبال کیا،تقریب میں بزنس فورم کے حاجی اسلم جاوید قاسم آباد نے بھی شرکت کی، خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مئی1954ء میں نشترمیڈیکل کالج کے طالب علم شمالی علاقہ جات کی سیر کوجارہے تھے کہ ربوہ چناب نگر ریلوے اسٹیشن پرقادیانیوں نے مسافروں میں اپنالٹریچرتقسیم کرنا شروع کیا طلبا میں اکثریت اسلامی جمعیت طلبہ کی تھی تلخ کلامی لڑائی جھگڑا ہوا طلبا جب واپس آرہے تھے تو واپسی پر قادیانیوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے طالب علموں کومارمارکرلہولہان کردیا شدید زخمی طلبا جب جھنگ پہنچے تو ناظم جمعیت ڈاکٹرارباب عالم خان نے طلبا کاریلوے اسٹیشن پراستقبال کیا طلبا کی یہ تحریک پورے ملک میں پھیل گئی علماء مشائخ دینی جماعتوں کے کارکن عام شہری متحرک ہوگئے

7ستمبر1974کوپاکستان کی قومی اسمبلی اورسینٹ نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیرمسلم اقلیت قرارددے دیا قرارداد مولاناشاہ احمدنورانی نے پیش کی پروفیسرغفوراحمد،یحییٰ مختارآئینی کمیٹی کے ممبرتھے جن کے ڈرافٹ کواسمبلی نے من وعن پاس کیا پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں جماعتوں اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان،مسلم لیگ، اے این پی، پیپلزپارٹی نے قرارداد کی حمایت کی اسمبلی کے باہرشورش کشمیری،پیرعطاء اللہ شاہ بخاری،علمائے مشائخ نے کلیدی رول ادا کیا اس سے قبل 1953ء میں قادیانی مسئلہ کتاب لکھنے پر بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالامودودی کو سزائے موت کاحکم سنایاگیا جوعمرقید میں تبدیل ہوا،مولاناعبدالستارنیازی جنکاتعلق جے یو پی سے تھا انہیں بھی سزائے موت کاحکم سنایاگیا قادیانیوں کواقلیت پاکستا ن کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے متفقہ طورپرقراردیاہے اس دن سے قادیانی ختم نبوت اورپاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اقوام مغرب امریکہ یورپ این جی اوز کے ذریعہ قانون ختم نبوت کوختم کرواناچاہتے ہیں ڈاکٹرطارق سلیم نے خبردارکیاکہ قانون ختم نبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کودنیا میں عبرت کانشان اورآخرت میں جہنم کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکتا انہوں نے طلبا سے کہاکہ آپ اپنی تعلیم پرمکمل توجہ دیں علوم فنون میں دسترس حاصل کریں اچھاپاکستانی اچھامسلمان بنیں آپ مسلمان ڈاکٹرمسلمان وکیل،مسلمان انجینئرز،مسلمان تاجربن کرملک و قوم کی تعمیروترقی میں اپناکردارادا کریں۔





