نومبر 3, 2026

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا ضلع منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ ، مختلف یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا

منڈی بہاوالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔س موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد احمد ظہیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال ،

اسسٹنٹ کمشنرملکوال محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے ضلع کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومت پنجاب کاشہری اور دیہاتی لوگوں

کیلئے انقلابی اقدام ہے،جس کے تحت دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔دیہات کی صفائی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر صفائی عملہ، لوڈر رکشہ اور جدید مشینری فراہم کی جارہی ہے،س پروگرام سے روزانہ کی بنیاد پر دیہات سے گلیوں اور نالیوں کی صفائی اور سینی ٹیشن کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔کمشنر نے مقامی افراد سے اپیل کی کہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر گوجرانوالہ نے ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو

پھالیہ اور ٹی ایچ کیو ملکوال کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، مددگار کاﺅنٹر، شعبہ امراض چشم،لیبارٹری،ایکسرے روم،او پی ڈی، زنانہ مردانہ وارڈ،ڈینٹل روم،ڈیٹا اینٹری، فارمیسی، صفائی ستھرائی سمیت سکیورٹی کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق بھی دریافت کیا۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین، بر وقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے فرائض کو سو فیصد یقینی بنائیں تا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔کمشنر گوجرانوالہ نے ضلع

کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کر کے کریانہ، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کو بھی چیک کیا،انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور ریٹس لسٹ کو چیک کیا۔مشنر نے دکانداروں کو اشیائے خوردونوش کے ریٹ بورڈ اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نے رسول یونیورسٹی اور چیلیانوالہ میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں جن میں کالج، سکول، روڈز، سیوریج اور گلیوں سمیت دیگر پبلک ہیلتھ کی سکیموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری ہیں۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے

مطابق تعمیر کریں۔ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے۔ترقیاتی سکیموں میں التواءاور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ضلع میں پرائس کنٹرول، تجاوزات، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، بازاروں میں ریڑھیوں کے قیام، ستھرا پنجاب مہم، سرکاری دکانوں کی آکشنز، پولیو، ترقیاتی منصوبہ جات اور سکول ایجوکیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔