نومبر 3, 2026

جہلم:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت اجلاس

جہلم(چوہدری سالک پسوال) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روٹی نان، دالوں، گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں بارے بریفنگ دی گئی۔ جبکہ زائد قیمتوں کی وصولی پر کئے گئے جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف اقدامات میں کوئی رعایت نہ دی جائے۔