دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں اسپائر گروپ کالجز دینہ کیمپس تحصیل بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی قدیہ شہزاد نے 1077، عائشہ ناز نے 1053، اقصا ء جیلانی نے 1049، سارا عمر نے 1027، عائشہ محمود نے 1026، ارباب ادریس نے 1021، انوشہ زینب نے 1012سمیت دیگر طلبات نے کامیابی حاصل کر لی، طلبات کی کامیابی پر والدین خوشی سے نڈھال، اسپائر گروپ کالجز دینہ کیمپس طلبات کی کامیابی پر شہری حلقوں کی طرف سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں اسپائر گروپ کالجز دینہ کیمپس نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں تحصیل بھر میں تیسری کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا، بہترین تعلیمی معیار پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طلبات قدیہ شہزاد نے 1077، عائشہ ناز نے 1053، اقصا ء جیلانی نے 1049، سارا عمر نے 1027، عائشہ محمود نے 1026، ارباب ادریس نے 1021، انوشہ زینب نے 1012، ہاجرہ نور نے 968، مقدس بی بی نے 964 سمیت دیگر طلبات نے کامیابی حاصل کی، بہترین اور معیاری تعلیم مہیا کرنے پر طلبات کے والدین سابق نائب ناظم سٹی دینہ راؤ محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی عائشہ ناز نے 1053لے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ سب اسپائر کالج دینہ کیمپس کے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جبکہ اسی طرح دینہ شہر کے متعدد حلقوں کی طرف سے بھی اسپائر گروپ کالجز دینہ کیمپس کی طلبات کی کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے تعلیمی معیار کو سراہا۔





