ڈنگہ( مرزا شاہد علی سے ) کھاریاں میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک،2 زخمی گرفتار، 3 فرار، پولیس سرکل کھاریاں میں مبینہ پولیس مقابلے ، ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری،ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر دوران ناکہ بندی گولیاں چل دی،1 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،3 ڈاکو فرار ، ہلاک ڈاکو کی شناخت بابر مصلی ساکن ڈنگہ کے نام و علاقے سے ہوئی،گرفتار زخمیوں ڈاکوؤں میں خرم پٹھانہ اور عمیر طور ساکن فیصل آباد شامل،ہلاک اور زخمیوں گرفتار ڈاکو، منڈی بہاوالدین، ڈنگہ، فیصل آباد، کھاریاں پولیس کو ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزمان تھے۔ڈاکووں ڈکیتی ، راہزنی، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی مزاحمت سمیت درجنوں مقدمات میں نامزد ریکارڈ یافتہ ملزمان تھے۔دوہرے پولیس مقابلہ میں تھانہ ڈنگہ، تھانہ کھاریاں، گلیانہ اور ککرالی کی پولیس نفری شامل، فرار ڈاکوؤں تلاش جاری ہے






