جہلم(چوہدری ساریہ پرویز) سابق ایم این اے راجہ محمداسد خان سینئرصحافی طارق مجید کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے اور ان کی فیملی سے اظہارتعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے دعاکی گئی اس موقع پر راجہ اسد خان نے کہا کہ مرحوم طارق مجید کھوکھر ایک نفیس انسان تھے انہوں نے ہمیشہ صاف ستھری صحافت کو فروغ دیا اچھے لکھاری تھے اور جہلم کے مسائل کو اپنے قلم کی طاقت سے ایوان بالا تک پہنچانے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہے ضلع جہلم ایک اچھے صحافی سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا ء شائد بھر نہ سکے اللہ پاک مرحوم طارق مجید کی آخری منزل آسان فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین





