ستمبر 11, 2026

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا

گجرات(سٹاف رپورٹر)ضلع گجرات کے پاسپورٹ آفس میں کئی ماہ سے شہریوں کو پاسپورٹ نہیں مل رہے جس کی وجہ سے گجرات کے شہریوں میں پریشانی کی لہر ڈور گئی ہے بتایا گیا ہے کہ گجرات کے شہریوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے کئی ماہ سے اپنے پاسپورٹ جمع کروارکھے ہیں مگر سات آٹھ ماہ گزرجانے کے بعد بھی ان کو پاسپورٹ نہیں ملے پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ممالک سے آئے ہوئے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہری جب پاسپورٹ کے لیے آفس رابطہ کرتے ہیں تو عملہ پرنٹنگ نہ ہونے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں ہزارون کی تعداد مین جمع ہونے والے پاسپورٹ کئی ماہ سے شہریوں کو نہیں مل رہے وزیر داخلہ محسن نقوی فوری نوٹس لیں اور پاسپورٹ کا حصول ممکن بناہیں۔