اکتوبر 30, 2026

جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے منشیات برآمد

جہلم(چوہدری تصور حسین)جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے منشیات برآمد تھانہ سول لائن پولیس نے جیل عملے کی درخواست پر عبدالحمید نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عبدالحمید نامی شخص ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید اپنے بیٹے علی رضا سے ملاقات کیلئے گیا جب جیل عملے نے اس کی تلاشی لی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد جیل عملے کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے۔