نومبر 3, 2026

ارشد ندیم کی حالیہ کامیابی کے بعد جیولین تھرو پر اسپورٹس حکام کی توجہ مرکوز

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی حالیہ کامیابی کے بعد جیولین تھرو پر اسپورٹس حکام کی توجہ مرکوز ہو گئی۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ نے لاہور میں پاکستان کے نمبر 2 جیولین تھروور یاسر سلطان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی جی پی ایس بی نے یاسر سلطان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہیں نیا جیولین فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔یاسر سلطان اس وقت اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔یاسر سلطان نے اپنے کیریئر میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں برانز اور ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا۔79.93 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ وہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھی میڈل کی امید سمجھے جا رہے ہیں