گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے طوفای بارشوں کے باعث مدینہ سیداں، ملہو کھوکھر، جمال پور سیداں، میونوال، لوراں میں نقصانات اور پانی کو موجود صورتحال کا جائزہ کے لیے دورہ کیا اور نکاسی آب کے حوالے اقدامات کا جائزہ لیا، پانی کے غیر قانونی رخ موڑنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مقامی افراد سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مدینہ سیداں، ملہو کھوکھر، لوراں، میونوال اور شہر کو پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پانی کے غیر قانونی بہاو کا باعث بننے والے افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کروائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پانی کا بہاؤ کے کٹاؤ کو روکنے اور شہر میں داخل ہونے سے بچانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، پانی کا رخ موڑنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہاکہ دیہات سے بارش کے پانی کے نکاس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور نکاسی آب کا کام کیا جارہا ہے۔



