نومبر 3, 2026

گجرات:دو بہوؤں اور 6سالہ پوتے کو بے دردی سے قتل کرنے والا سُسر ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)تھانہ اے ڈویژن پولیس نے تہرے قتل کا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا۔سفاک سسر نے اپنی دو بہوؤں اور قریباً 6 سالہ پوتے کوبے دردی سے قتل کردیا تھا۔ واقعہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ ڈھکی میں پیش آیا۔ مقتولین میں 24سالہ عائشہ،27 سالہ آنسہ اور رضوان شامل ہیں۔ گھریلو ناچاقی پر ملزم جمیل نے آہنی راڈ سے تینوں کوقتل کیا۔ واقعہ کے ایک گھنٹے کے اندر وحشی قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ سفاک قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مقدمہ میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔