کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)گجرات میں پندرہ سالہ لڑکے کے قاتل کوپولیس تھانہ اے ڈویژن نے دو گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا۔ واقعہ گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پیش آیا۔پندرہ سالہ مقتول اسد سرفراز محلہ بخشو پورہ کا رہائشی تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر سترہ سالہ ملزم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم عنایت اللہ شاہ بھی محلہ بخشو پورہ کا رہائشی ہے۔ تھانہ اے ڈویژن میں مقتول کے والد محمد سرفراز کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ گجرات کے محلہ شاہ فیصل گیٹ میں سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کے پوتے سید عنائت اللہ نے اسد نامی لڑکے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا






