نومبر 3, 2026

بیٹے کی پیدائش کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی وکٹ کے جشن منانے کا انداز وائرل

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کی آٹھویں وکٹ لی تو بھرپور انداز میں جشن منایا۔ شاہین آفریدی نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں 534 کے مجموعے پر اپنی پہلی وکٹ حسن محمود کو آؤٹ کرکے لی۔وکٹ لینے کے بعد شاہین آفریدی نے بچے کو گود میں کھلانے کا اشارہ دیتے ہوئے اس وکٹ کو انجوائے کیا۔ انکا جشن منانے کا انداز پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔