نومبر 3, 2026

اظہر محمود کا شاہین آفریدی کی فارم پر اظہار تشویش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کی فارم پر تشویش ہے، وہ کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔اظہر محمود نے راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ یکطرفہ نہیں، پاکستان مزید لیڈ لینے کی کوشش کرے گا، ایسی پچ ہونی چاہیے، جس میں اسپن اور فاسٹ بولر دونوں کو مدد ملے۔اظہر محمود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ تب ہی لوگ دیکھیں گے، جب پچ اچھی ہوگی، شاہین آفریدی کی فارم پر تشویش ہے، وہ کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔