بھمبر ( زاہدحسین راجہ)پاک فوج کے اشتراک 66برگیڈ 10AK کے تحت”سرسبز و شاداب کشمیرپاکستان “کے وژن کے مطابق برنالہ چھمب کے متعدد سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سے زائد پودے لگاے گۓ ۔

پاک فوج کے تعاون سے ایل اوسی دیواوٹالہ چھمب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم میں سہولت فراہم کی گئی۔اس شجر کاری مہم میں مختلف سکولوں کے 150سے زائد طلبا وطالبات سمیت کثیرتعداد میں مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے تعاون سے ایل اوسی علاقہ جات کے مختلف سرکاری سکولوں میں ایک ہزار سے زائد پھل دار پودے لگاے گۓ ’سرسبز و شاداب کشمیر پاکستان “ کے وژن کے ذریعے پورے بھمبر میں مزید پودے لگائے جائیں گے مقامی لوگوں نے کہا کہ پاک آرمی کے تعاون سے یہ اقدام ایک وسیع مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے

جس میں ایک پائیداراورسرسبز کشمیر کا مستقبل پوشیدہ ہےطلبا طالبات نے اپنے ہاتھ سے پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا







