نومبر 3, 2026

جہلم؛ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی کھلی کچہری ، شہریوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری

جہلم ( چوہدری سالک پسوال) شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ذمہ داری ہے ڈی سی دفتر آنے والے سائلین کو روزانہ کی بنیاد پر داد رسی فراہم کر رہے ہیں متعلقہ محکموں سے جواب طلبی کرکے شکایات دور کی جاتی ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کہی، اس موقع پر متعدد شہریوں نے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو جلد از جلد شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی