اکتوبر 29, 2026

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی سبکدوش ہونے کی تیاری

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن چوتھی مدت میں مبینہ طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومتی تعاون چاہتے ہیں، 5اگست سے بورڈ کے کئی دیگر ڈائریکٹرز، جنہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت حاصل ہے، بھی روپوش ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا بی سی بی کے بہت سے سابق عہدیدار اور کرکٹ منتظمین شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے آغاز کے بعد سے حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔