اکتوبر 29, 2026

کھاریاں: چاندنی چوک کے فلیٹ سے پنڈ دادن خان کے تاجر کی پراسرار لاش برآمد، پولیس تفتیش شروع

کھاریاں (بیورو رپورٹ) ریسکیو اسٹاف کے مطابق ایک شخص، جو پنڈ دادن خان میں اسٹیشنری کا کاروبار کرتا ہے، اپنے بہنوئی سے ملنے کھاریاں آیا تھا۔ اس کا بہنوئی بھی اسٹیشنری کا کاروبار کرتا ہے۔

مذکورہ شخص اپنے بہنوئی کے فلیٹ محلہ چاندنی چوک کے اندر خون میں لت پت حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کا معائنہ کیا تو اس کی پتلیاں پھیلی ہوئی تھیں اور وائیٹلز موجود نہیں تھے۔ مریض بظاہر جاں بحق ہو چکا تھا۔

ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے اور واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔