جہلم(سید مظہرعباس)جہلم سمیت پنجاب بھر میں 18اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں جہلم میں 30 ملی میٹر، منگلا 25جبکہ سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 24گھنٹوں میں جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔





