منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے بنیادی مرکز صحت نین رانجھا کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیسن سٹاک،حاضری رجسٹرکو چیک کیا۔ انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور واش روم کی حالت زار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر کوکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔



