منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کی سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے شکایت ہو تو وہ مجھ سے بلا جھجک آ کر مل سکتا ہے،میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔



