ستمبر 14, 2026

جہلم: درخت لگانا صدقہ جاریہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری ہے: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا مقامی کالج میں شجر کاری مہم سے خطاب

جہلم (چوہدری سالک پسوال) درخت لگانا صدقہ جاریہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری ہے موسم برسات میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک میں سبز انقلاب لایا جا سکتا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے مقامی کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج میں شجر کاری کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو اپنے حصہ کا پودا ضرور لگانا چاہئے اور اس کی دیکھ بھال کو صدقہ جاریہ کے طور پر جاری رکھنا چائیے یہ نہ صرف ہمارے ماحول کیلئے بقاء کی ضمانت ہے بلکہ نسلوں کے تحفظ کی علامت بھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موسم برسات کی شجر کاری کیلئے ہزاروں پودے تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ ملک میں گرین انقلاب برپا کیا جا سکے۔