نومبر 3, 2026

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹی کا دل کو چھو لینے والا بیان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان بیٹی کی جانب سے  دل کو چھو لینے والا بیان سامنے آگیا ہے۔سارہ اسماعیل ہنیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ

’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے۔سارہ اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا ہے کہ بابا آپ نے اللّٰہ کی رضا کیلئے محنت کی، دعا مانگی، آپ کی موت خوبصورت تھی، خدا کی قسم، آپ سب کیلئے میرا سہارا تھے اور خدا کی قسم آپ جوانوں، بوڑھوں سب  سے پیار کرتے تھے اور آپ سب کے پیارے تھے‘۔