سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی نے لارجر بینچ بنا دیا۔ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہررضوی،جسٹس اطہرمن اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانےکی رائے دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا تشکیل کردہ نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشدشریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔





