پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔ اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ٹربیونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے ، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک ، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔
دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے: اسد قیصر کا دعویٰ
