ستمبر 12, 2026

دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے: اسد قیصر کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی  اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔  اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ٹربیونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے ، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک ، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔