نومبر 3, 2026

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی کو گرفتار کیا۔ملزم اسپتال چورنگی ( لانڈھی ) میں واقع نادرا آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اوراس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔