ستمبر 19, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے آسیہ بی بی سکنہ قلعہ گجراں کو پچاس ہزار روپے مالی امداد کا چیک دیدیا

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے درخواست گزار آسیہ بی بی سکنہ قلعہ گجراں، منڈی بہاوالدین کو ڈی سی آفس میں پچاس ہزار روپے کے مالی امداد کا چیک دے دیا۔ آسیہ بی بی نے وزیراعلی پنجاب کو مالی امداد کی اپیل کی تھی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے آسیہ بی بی کو ڈی سی آفس بلا کر پچاس ہزار روپے کے مالی امداد کا چیک دیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد، بے سہارا اور بے آسرا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ وہ معاشرہ میں با وقار زندگی بسر کر سکیں۔ اس موقع پر درخواست گزار آسیہ بی بی نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔