پنڈدادنخان(چوہدری سیلم باگڑی)لِلہ جہلم دو رویہ سڑک تحصیل کے عوام کے لیے گمبھیر مسئلہ بن چکی ہے تمام تر کوششوں اور کاوشوں کے بعد تحصیل کی تمام منتخب اور غیر منتخب لیڈر شپ تمام تر احتجاجوں اور ملاقاتوں کے باوجود بھی کچھ حاصل نہیں کر سکی وقت کا تقاضا ہے کہ تحصیل کی تمام لیڈرشپ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس کے متعلق کچھ سوچنا چاہیے چوہدری تیمور نواز جٹ کا کھیوڑہ میں منعقد ٹورنامنٹ کے موقع پر سالٹ رینج میڈیا کلب کی ٹیم سے گفتگو اور عوام سے خطاب اس موقع پر چوہدری تیمور نواز جٹ نے پنڈدادنخان تحصیل کے سب سے بڑے گمبھیر اور تکلیف دہ مسئلے لِلہ جہلم دو رویہ سڑک بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ پروجیکٹ تحصیل کے عوام کے لیے نہ صرف تکلیف کا باعث ہے بلکہ اس کی تعمیر خوفناک خواب بن چکی ہے جس کی تعبیر ہے کہ پورا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی لاکھوں عوام کی کے لیے تکلیف کا باعث بننے والے اس منصوبے پر انفرادی طور پر نہ صرف تمام سیاسی لوگ؛ سفید پوش؛ مذہبی تنظیمیں،تاجر تنظیمیں وکلا، علماء، ٹرانسپوٹرالغرض نہ صرف تحصیل میں رہنے والا ہر فرد آواز بلند کر چکا ہے بلکہ تحصیل سے باہر رہنے والے تحصیل پنڈ دادن خان کے باسی بھی اس پر اپنی تمام تر کوششیں اور کاوشیں کر چکے ہیں۔ حتیٰ کہ اس مسئلے کے لیے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے جا چکے ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں یہاں پر مسائل کی نشاندہی یا پسماندگی کا چورن بیچنے نہیں آیا بلکہ یہ بتانے آیا ہوں کہ اس مسئلے پر میں نے قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں دعوت دیتا ہوں اس علاقے کے تمام منتخب اور غیر منتخب سیاست دانوں کو چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا دھڑے سے ہو، آؤ اپنی اپنی جماعتوں میں رہتے ہوئے ہم علاقے کے لیے ایک جگہ مل کر بیٹھیں سڑک کے مسئلے کے لیے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات اور دھڑے بندیاں پس پشت رکھتے ہوئے اپنے عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اپنے علاقے کے زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے تحصیل کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اکٹھے ہو کر بیٹھیں گے تو اس کا کوئی نہ کوئی حل نکلے گا اگر نہ نکل سکا تو ہمیں مل کر احتجاج کرنے سے اخلاقی طور پر کوئی نہیں روک سکے گا





