گجرات: گزشتہ رات جٹووکل کے علاقہ میں واردات کرنے والے مسلح ڈاکوؤں کی ہلاکت کا معاملہ ، مسلح ڈاکوؤں کا گینگ عطاء الرحمٰن نامی شہری کے گھر واردات میں مصروف تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے جائے وقوعہ پر پہلے گاڑی کے اندر سے بعد میں بھاگتے ہوۓ فائرنگ کی۔ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھا ان کا ایک ساتھی ہلاک اور دو زخمی ہو گۓ۔ باقی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے عادوال کی طرف فرار ہوئے ۔دوران سرچ آپریشن مزید ایک ڈاکو کی نعش ملی۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت کی جارہی ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔موقع سے ڈاکوؤں کے زیر استعمال ایک گاڑی ، پسٹل اور دیگر مسروقہ اشیاء پولیس نے قبضہ میں لے لیں۔واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا۔واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔





