جہلم(عمیراحمدراجہ) 3 ہزار ریگولر نرسز کی بھرتیاں، حکومت سے اجازت طلب بھرتیوں کو آئندہ ہفتے مشتہر کر کے بھرتیاں شروع کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے 3 ہزار ریگولر بنیادوں پر سٹاف نرسسز بھرتی کرنے کی حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے، وزارت ہیلتھ نے ان بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے رسمی کارروائی کیلئے مجاز اتھارٹی کو فائل بھجوا دی ہے، سکیل 16 میں یہ بھرتیاں ریگولر بنیاد پر ہوں گی، یہ بھرتیاں جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، مری، راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ اضلاع سمیت لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنوں کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کو آئندہ ہفتے مشتہر کر کے بھرتی پر اسس شروع کر دیا جائے گا، یہ بھرتیاں 30 ستمبر تک مکمل کی جائیں گی۔





