نومبر 3, 2026

آئی سی سی میٹنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا روانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکا روانہ ہوگئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج کولمبو پہنچیں گے جبکہ21 اور 22 جولائی کو آئی سی سی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، پی سی بی اور آئی سی سی نے بجٹ فائنل کیا ہے۔محسن نقوی کی آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔