سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم کا ٹیسٹ رن شروع مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گاسولر PV ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے سکیم لانچ کردی جائے گی8800 پر بل ریفرنس نمبر اور کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر سکیم کے لئے اہلیت چیک کی جائے گی پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کے بعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیاجائے گاضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنی) قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے سکیم کے پینل مارکیٹ میں فروخت ہونے سے بچانے کے لئے سولر پینل اور سسٹم پر بار کوڈ اور کیو آر کوڈ موجود ہوگا پہلے فیز میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر پینل دئیے جائیں گے بجلی چوری، ایک سے زائد میٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین سولر سکیم کے اہل نہیں ہوں گے





