جہلم(سید مظہرعباس)جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ خانوادہ رسول کی اْن بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جن کے نشان آج تک کربلا اور تاریخ کے سینے پر پیوست ہیں، واقعہ کر بلانے دنیا پر ثابت کر دیا کہ مسلمان اسلام کی خاطر ہر چیز قربان کر سکتا ہے، لیکن اسلام کوکسی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اسلام کا جھنڈا بلند کئے رکھا جو رہتی دنیاء تک یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا سیدنا امام عالی مقام کسی ایک مکتبہ فکر کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے رہبر ہیں۔ ماہِ محرم الحرام میں اتحاد، وحدت اور مقدسات کا احترام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ واقعہ کربلا کی عظیم قربانی حق و باطل کے درمیان واضح تفریق ہے۔





