جون 2, 2026

جہلم:یوم عاشور کے پر امن انعقاد پر اداروں اور شخصیات کا شکریہ اداکرتے ہیں:عمائدین شہر

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم شہری تنظیموں کے عمائدین کی جانب سے یوم عاشور کے پر امن انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں اور شخصیات کا شکریہ، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا سعید احمد نے محرم الحرام کو پْرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیاجس پر شہری تنظیموں کے عمائدین نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انتظامیہ کی شب روز محنت سے محرم الحرام کے دوران انتظامی امور، اتحاد، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور پْر امن محرم الحرام کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے ضلع جہلم کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ناصر محمود باجوہ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا سعید احمد، میڈیانمائندگان، امن کمیٹی کے ممبران، تاجران،سول سوسائٹی کے ممبران، سٹیک ہولڈرز، انتظامیہ، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل کے سٹاف،بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس, سوئی گیس, ٹیلیفون، واپڈا اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔محرم الحرم کے دوران ضلع جہلم پولیس کے افسران و جوانوں نے کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی میں جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سرانجام دیئے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے کہا کہ آئندہ بھی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اسی امید کی توقع کرتے ہیں کہ وہ ضلع جہلم کی انتظامیہ نے شب روز محنت کرکے جس طرح خدمات سرانجام دیں وہ قابلِ زکر ہیں۔