جہلم(چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جہلم ملک انعام الحق نے کہا ہے کہ محرم الحرم کے دوران ضلع جہلم پولیس کے افسران و جوانوں نے کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی میں جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سرانجام دیئے۔ضلع بھر میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی خراج تحسین کے مستحق ہیں تمام انتظامی اداروں نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت یوم عاشور پر جلوسوں کے روایتی روٹس پر بہترین انتظامات کیے گئے یوم عاشور کے موقع پر داخلی وخارجی راستوں کو محفوظ بنایا گیابہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جہلم ملک انعام الحق نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں کہا کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم الحرام تک سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور بہترین حکمت عملی کی بدولت یکم محرم سے لیکر دس محرم الحرام یوم عاشور تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،،انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں ڈی پی جہلم ناصر محمود باجوہ کی کمان میں محکمہ پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تمام افسران واہلکاران نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل رہے،یوم عاشور پر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف،ریسیکو 1122کاعملہ بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ڈیوٹی پر مصروف رہا۔





