نومبر 3, 2026

صدر مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ گجرات نوابزادہ طاہر الملک کی ڈنگہ میں سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود سے ملاقات

ڈنگہ(مرزاشاہد علی سے)صدر مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ گجرات نوابزادہ طاہر الملک کی ڈنگہ میں مرکزی راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن،سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی، علاقائی اور بالخصوص ضلع گجرات کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔اس دوران میاں فہد امجد،سابق کونسلر قیصر اسحاق مغل،مرزا فاروق زمان اور مرزا شاہد علی بھی موجود تھے۔