نومبر 3, 2026

ڈنگہ:سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود اور SHO چوہدری مجاہد عباس کا امام بارگاہ جعفریہ ہیلاں روڈ کا وزٹ

ڈنگہ(مرزا شاہد علی)مرکزی راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن،سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود اور ایس ایچ او تھانہ صدر ڈنگہ چوہدری مجاہد عباس نے امام بارگاہ جعفریہ (ہیلاں روڈ) کا وزٹ کیا۔میاں طارق محمود اور ایس ایچ او نے منتظمین جلوس سے ملاقات کی۔ میاں طارق محمود نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت قیصر اسحاق مغل،سرپرست کریانہ ایسوسی ایشن ڈنگہ ندیم اشرف،، سیاسی و سماجی شخصیت مرزا فاروق زمان اور مرزا شاہد علی بھی میاں طارق محمود کے ہمراہ تھے۔