نومبر 3, 2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کا پہلا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

ڈنگہ(عمر شیخ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہواجس میں ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر نے گجرات میں چڑیا گھر اور ڈنگہ میں عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ گجرات میں نیا سیورج سسٹم اور سیف سٹی پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جائیں گے. صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ گجرات میں 300ایکڑرقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنے گی. ایم این اے نصیراحمد سدھ، اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز، خالد اصغر گورال، سیدمددعلی شاہ، راجہ محمد اسلم اور عبداللہ یوسف نے اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک، ڈی پی او اور ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی-