ستمبر 18, 2026

دینہ: 14سالہ لڑکا سیلفی بناتے ہوئے ڈیم میں گر کر جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں 14سالہ لڑکا ڈیم پر سیلفی بناتے ہوئے ڈیم میں گر کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان فیملی کے ساتھ آیا ہوا تھا نوجوان کے ڈوبتے ہی شور و پکار مچ گیا بعد ازاں ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی نتھوٹ کے قریب 14سالہ لڑکا محمد علی ولد محمد رزاق منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ڈیم پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک ڈیم میں جا گرا جاں بحق ہونے والا نوجوان چکوال سے مہمان آیا ہوا تھا جو کہ فیملی کے ہمراہ منی ڈیم پر گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122نے آپریشن کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو باہر نکالا، ڈیم پر آنے والی فیملی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔