ڈنگہ ( مرزا شاہد علی سے) ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ ، ڈنگہ و گردونواح میں بھی واقع پانچ فلور ملز بند کردی گئی ہیں ۔ ان میں ڈنگہ فلور ملز کھاریاں روڈ ڈنگہ ، الحماد صدیق اینڈ جنرل ملز خوجہ ، راجہ فلور ملز کمالہ ، امرہ فلور ملز منڈی روڈ امرہ کلاں اور پاکستان فلور ملز پھالیہ روڈ ڈنگہ شامل ہیں ۔فلور ملز بوجہ اضافی ٹیکس ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں۔ فلور ملز بند ہونے سے آٹے کے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے





