نومبر 3, 2026

ٹانڈہ پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، پسٹل 30 بور ، 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کا ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔ایک پسٹل 30 بور ، 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر راجہ احسان نے اپنی پولیس ٹیم ASI صداقت علی کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزمان 1- محمد جاوید ولد منظور حسین ساکن سرخ پور 2- علی رضا ولد محمد شفیق ساکن سیالکوٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور 5.5 کلو گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔