ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر،مرکزی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری قمر زمان کائر ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے درخواست کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرونی ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کینسل کرنے کا حکم واپس کروایا جائے۔پاکستانی بیرونی ممالک میں اپنی ضروریات کے تحت ویزے حاصل کرتے ہیں اس لئے حکومت سے بات کر کے ان کو پاسپورٹ ری نیو کی سہولت دوبارہ دلوائیں۔چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے مجبوری میں یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ تمام ممالک نے حکومت پاکستان سے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ جب یہ پناہ گزین یہاں غیر قانونی طور پر داخل ہوکر امیگریشن کے لئے پناہ طلب کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پارٹی،مذہب،صحافت یادیگر مجبوری کے باعث ہم پاکستان سے بھاگے ہیں۔وہاں ہماری زندگی کو خطرہ ہے۔تو پھر یہ پاکستانی پاسپورٹ کیوں ری نیو کرواتے ہیں۔اور وہ حکومت جو بہ ظاہر انکی زندگی کی دشمن قراردی جا رہی ہوتی ہے ان کو پاسپورٹ جاری کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک کا دباؤ بھی جائز ہے لیکن یہ ہماری مجبوری ہے۔صدر مملکت نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ حکومت سے بات کرینگے۔





