جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلوسوں کے آغاز اور اختتامی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو محرم الحرام کے عشرہ میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور سیکیورٹی اور سہولیات کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔





