دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے 21سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو 1122اور مقامی لوگوں کی مدد سے آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال لیا نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کا 21سالہ رہائشی نوجوان عبداللہ ولد ذیشان علی ڈومیلی ڈیم کے قریب بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا،لوگو ں کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور مقامی لوگوں نے آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال لیا، آپریشن کافی دیر تک جاری رہا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی بھی موقع پر پہنچ گئی نوجوان کی میت کو نکالنے کے بعد آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کیا گیا، بعد ازاں میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ ڈومیلی نے بھی مزید شوائد جمع کر لیے نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔





