نومبر 3, 2026

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

 فرانس میں قبل از  وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جو دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں شام 6 بجے تک جبکہ بڑے شہروں میں رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔انتخابات میں کل 577 نشستوں کے لیے مقابلہ جاری ہے اور 4 کروڑ 93 لاکھ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 289 نشستیں حاصل کرنی ہوں گی۔ 30 جون کو ہونے والے فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ایگزٹ پول نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور صدر میکرون کی جماعت 20.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔