نومبر 3, 2026

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہتر سہولیات دی جائیں:ڈی سی گجرات

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر تحصیل لیول ہسپتال لکھنوال اور بنیادی مرکز صحت لکھنوال اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ڈسپنسری، آپریشن تھیٹر، صفائی کا جائزہ لیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری چیک کی،مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا تحصیل لیول ہسپتال لکھنوال پر کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا فنڈز کے حصول کے لیے متعلقہ محکموں سے رجوع کیا جارہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں ادویات کا اسٹاک موجود رکھا جائے، صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔