نومبر 3, 2026

گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔رواں مالی سال گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔