نومبر 3, 2026

آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر ڈنگہ میں بھی آج بعد نماز عصر میلاد چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ڈنگہ(پریس ریلیز) آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کی کال پر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ ، اس کی تمام ذیلی تاجر تنظیمات ، ڈنگہ کی تمام ویلفیئر سوسائٹیز اور عوام اہل ڈنگہ بجلی کے ناجائز بل اور اس میں شامل ظالمانہ ٹیکسسز کے خلاف آج بروز سوموار یکم جولائی 2024 کو بعد نماز عصر دن 5.30 بجے میلاد چوک ڈنگہ میں بھرپور احتجاج کریں گے ۔ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات نے عوام اہل ڈنگہ اور تاجر برادری سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے ۔